پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار فیصل قریشی اور مدیحہ امام کے نئے ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے تاہم نیا نام تاحال منظرِ عام پر نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے فیصل قریشی اور مدیحہ امام کے ڈرامے کی پروڈکشن سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے ہوگی جس کا نام دلِ مومن رکھا گیا تھا تاہم نئے نام پر غور جاری ہے جو جلد سامنے لایا جائے گا۔
ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
فرینڈز سیریز کے اداکار جیمز مائیکل 59سال کی عمر میں انتقال کر گئے
نئے ڈرامہ سیریل کی کہانی جہانزیب قمر نے تحریر کی جبکہ ہدایات شہرزادے شیخ نےدی ہیں۔ کاسٹ میں مومل شیخ، جاوید شیخ، حارث وحید، زوہا رحمان، عینی زیدی اور شبیر جان بھی شامل ہیں جس کی کہانی ہراسگی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔
جنسی ہراسگی کے جھوٹے الزامات نئے ڈرامے کے مرکزی کردار پر لگائے جاتے ہیں اور اس کے پیارے اسے ایک لڑکی کے بے بنیاد الزامات کے باعث اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔ جب وہ شخص اپنے آپ کو معصوم ثابت نہیں کرسکتا تو معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے۔
طویل عرصے کے بعد اداکارہ مدیحہ امام کسی منفی کردار میں جلوہ گر ہوتی نظر آئیں گی جن کا کردار ایک خودغرض لڑکی کا ہے جو مومن نامی مرکزی کردار کو حاصل کرنے کیلئے اس پر بے بنیاد، جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








