صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، فیصل واوڈا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور تحریک انصاف حکومت میں وفاقی وزير رہنے والے فیصل واوڈ نے صدر عارف علوی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ سب پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جتنی بھی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں یہ پہلے پریذیڈنسی میں جاتے ہیں، پریذیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی  لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ نے آخر کار سرنڈر کر دیا

انہوں نے کہا کہ میں جس وقت عمران خان سے الگ ہوا پارٹی عروج پر تھی، جو ہوا وہ صرف جمہوری پارٹی نہیں وہاں کرپشن ہے۔

دوسری جانب ایوان صدر کے ذرائع نے فیصل واوڈا کے دعوے کی تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے ملک کے بہترین مفاد میں مفاہمتی کردار ادا کیا ہے۔ 

Related Posts