مصری عدالت نے اخوان سربراہ سمیت 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

مصر میں ایک عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد البدیع، ان کے قائم مقام محمود عزت اور جماعت کے دیگر 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔

ان چھ رہنماؤں میں محمد البلتاجی، عمرو زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عصام عبد الماجد اور محمد عبدالمقصود شامل ہیں۔ الاخوان المسلمون کے ان رہنماؤں کو 2021 میں نصر شہر میں دوسری ایمرجنسی کے دوران ریاستی سلامتی کے جرم کے جھوٹے کیس میں سزا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہوشربا مہنگائی میں کراچی کے شہریوں کیلئے سستی روٹی کا اسٹال

الاخوان کے ان رہنماؤں کو اس سے قبل دیگر مقدمات میں بھی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ الاخوان کے مرشد عام (سربراہ) محمد بدیع کو 80 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ صفوت حجازی اور محمد البلتاجی کو رابع العدویہ دھرنے کے کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

Related Posts