ہم سمجھوتے کے قریب تھے، تین سانپ آڑے آگئے، فیصل واوڈا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا اور نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بچوں کے اغوا کا شبہ، ہجوم نے تشدد کرکے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازم مار دیے

اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے ملک کو نقصان، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھوتے کے قریب تھے، جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔

Related Posts