سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، حافظ نعیم

تازہ ترین

تازہ ترین

سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، حافظ نعیم
سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی زمبابوے کیخلاف شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر حافظ نعیم نے ٹوئٹ کی کہ سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

حافظ نعیم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں، بہترہوگا کہ انہیں کپتانی کے دباؤ سے نکالاجائے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ سرفراز احمد کو فوری طور پر تینوں فارمیٹ کا کپتان بنادیا جائے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی تھی، 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔

Related Posts