اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے لمبے بال کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ عدلیہ کا یہ کام نہیں کہ وہ آلو کی قیمتوں کا تعین کرے یا نسلہ ٹاور گرائے۔ عدلیہ میں تقسیم کا تاثر بھی غلط فہمی پر مبنی ہے کیونکہ ایک طبقہ پی ٹی آئی سے منسلک ہے۔
گفتگو کے دوران فیصل واؤڈا نے کہا کہ ایک طبقہ اسٹیبلشمنٹ سے اور دوسرا پی ٹی آئی سے منسلک ہے۔ حکومت نے ان پر الزام عائد کرکے خطرناک کام کیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور بہترین ججز ہیں۔ کیا مائنس پلس کرنے والی حکومت کو یہ جاری رکھنا چاہئے؟
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ کیا کسی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیا؟ وہ پشتونوں اور پنجابیوں میں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے لمبے بال کاٹ دئیے جائیں۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ ان کے کہنے پر کوئی پشتون اپنے پنجابی بھائی کو گولی کیوں مارے؟ اگر کوئی آپ کو دھمکی دے رہا ہو تو کیا آپ چپ بیٹھیں گے۔ اگر لاہور میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو مارا گیا ہے تو ہمیں ان کی فوٹیج دکھائی جاسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








