خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ہے، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم یہ کہتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہوگئے ہیں کہ مجھے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ہے، اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے قرمی کرکٹ ٹیم کی کپپتانی چھوڑ دی۔ اپنے استعفے میں بابر اعظم نے تحریر کیا کہ میں کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا اور ذمہ داری پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔ میں نے استعفے کے متعلق گزشتہ ماہ آگہی دے دی تھی۔

استعفے میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں نے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مستعفی ہونے سے آگاہ کیا تھا۔ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے لیکن وقت آگیا ہے کہ میں کپتانی چھوڑ دوں اور اپنی توجہ اپنے کھیل پر مرکوز کروں۔ کپتانی بہت مفید ثابت ہوئی۔

 مستعفی کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بطور کپتان بہت زیادہ ذمہ داری نبھانی پڑی، میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور یہ سب میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔ کپتانی چھوڑنے سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اب میں اپنی توانائی بہتر کھیل کھیلنے پر لگا سکوں گا اور انفرادی ترقی پر زیادہ توجہ دے سکوں گا۔ عوام کی مسلسل حمایت اور یقین پر ان کا شکر گزار ہوں۔ آپ کے جوش و جذبے کے میری نظروں میں بہت معنی ہیں۔ اس پر فخر ہے جو ہم نے مل کر حاصل کیا۔

Related Posts