بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور پیشے کے اعتبار سے پائلٹ میاں بیوی گورو تنیجا اور رتو راٹھی ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جبکہ دونوں کی علیحدگی کی افواہیں پھیل گئی ہیں جسے بھارتی میڈیا بھی اہمیت دے رہا ہے۔
یہ تمام تر قصہ اس وقت شروع ہوا جب حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں 8سال تک ایک ساتھ زندگی گزارنے والے میاں بیوی کے مابین علیحدگی کی بات ہوئی۔ ویڈیو میں خاتون پائلٹ رتو راٹھی کو ہندو روحانیت کے گرو آنند گووند شرن سے رہنمائی لیتے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں خاوند کی بے وفائی، دو بیٹیوں کی حوالگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ ایک شخص رتو راٹھی کی جانب سے پوچھتا ہے کہ رتو راٹھی نے اپنے شوہر سے بے انتہا محبت کی لیکن جواب میں اسے دھوکہ، جھوٹ اور ذلت ملی۔ اب اپنی دونوں بیٹیوں کی ذمہ داری خاتون پوری کرتی ہے۔
سوال کیا گیا کہ کیا مجھے قانون کے مطابق اپنی بیٹیوں کے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے یا پھر سب کچھ چھوڑ کر پرسکون زندگی گزارنی چاہئے؟ اگر پہلا راستہ اختیار کروں تو میرا شوہر مجھ سے دور ہوجائے گا۔ ویڈیو میں کچھ ہی وقت کیلئے کیمرہ ایک خاتون کی طرف گیا جسے بھارتی عوام نے رتو راٹھی کے طور پر پہچان لیا۔
ویڈیو کے باعث بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کے مابین یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید دونوں میاں بیوی الگ ہوچکے ہیں یا پھر ہونے والے ہیں تاہم دونوں نے الگ الگ انسٹاگرام پوسٹس میں اعتراف کیا کہ دونوں کی شادی پر یہ ایک مشکل دور ہے لیکن عوام کو ان کی نجی زندگی کا احترام کرنا ہوگا۔
بہت سے لوگوں نے خاتون کے شوہر گورو تنیجا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رتو راٹھی کو دھوکا دیا ہے، جس کی تردید سامنے آگئی۔ رتو راٹھی نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں گورو تنیجا کو ٹیگ کرتے ہوئے طلاق کے حوالے سے حقیقت بیان کی اور کہا کہ ویڈیو والی خاتون تو میں ہی ہوں لیکن میرے شوہر نے میرے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 8سالوں میں اس شخص نے مجھے اتنا مضبوط بنا دیا ہے کہ میں اکیلی اپنی بیٹیوں کی پرورش کرنے کے قابل ہوں۔ بھارت میں کتنے شوہر ایسے ہیں جو اپنی بیویوں کو اس قدر خومختار بناتے ہوں؟ خاتون کے ویڈیو بیان کے نتیجے میں دونوں کے بارے میں افواہوں کا سلسلہ تھم تو گیا ہے تاہم ابھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ا
بھارتی میڈیا کیوں اہمیت دے رہا ہے؟
دونوں پائلٹ میاں بیوی سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ہیں اور اپنی زندگی کے مختلف لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں۔ رتو راٹھی کے انسٹاگرام پر 1اعشاریہ 6ملین فالوورز موجود ہیں جس سے خاتون انفلوئنسر کی سوشل میڈیا پر اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








