زخمی گووندا کی حالت خطرے سے باہر؟ خیریت دریافت کرنے کیلئے کون کون آیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

زخمی گووندا
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووِندا اپنے ہی ریوالور سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ زخمی گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں دیکھنے کیلئے کشمیرہ شاہ اور ڈیوڈ دھون سمیت متعدد اداکار اسپتال پہنچ گئے۔

نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر اپنی درجنوں بلاک بسٹر فلمز کے باعث راج کرنے والے گووِندا کو زخمی ہوجانے کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ان کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے اور انہیں عام مریضوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گووندا کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا جس کا فیصلہ ڈاکٹرز گووندا کی ٹانگ پر گولی سے لگنے والے زخم کو دیکھتے ہوئے کریں گے تاہم ان کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ گووندا کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گووندا سے اسپتال ملاقات کیلئے آنے والے بالی ووڈ اداکاروں میں شتروگن سنہا، کشمیرہ شاہ اور ہدایت کار ڈیوڈ دھون شامل ہیں۔ ڈیوڈ ڈھون نے ماضی میں اپنی کئی مزاحیہ فلمز میں گووندا کو کاسٹ کیا اور ہمیشہ ان کی تعریف کی۔

فلموں میں بے شک گووندا کی مانگ کم ہوچکی ہو لیکن حال ہی میں گووندا نے ٹی وی کی دنیا کا رخ کرلیا جہاں زی ٹی وی کے میوزک پروگرام سارے گاماپا میں گووندا کی گرینڈ فنالے میں شرکت کو بے حد سراہا گیا اور انہوں نے اسٹیج پر رقص بھی کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zee TV (@zeetv)

اس سے قبل مزاحیہ فنکار اور بالی ووڈ اداکار سدیش لہری کا کہنا تھا کہ فوری طور پر تو گووندا کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا لیکن اچھے طریقے سے بات کر رہے ہیں اور سب کی دعائیں اور پیار ان کے ساتھ ہے۔

 

 

Related Posts