کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بی ایل اے سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں بی ایل اے کے ٹھکانوں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 6 اہم بی ایل اے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچک، قادر مری عرف انجینئر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل بھی ہلاک دہشت گردوں میں شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم افراد پر براہِ راست حملوں میں ملوث تھے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ فورسز کی کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








