سہیل آفریدی دیوار سے سر نہ ٹکرائیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، فیصل واوڈا

تازہ ترین

تازہ ترین

واوڈا، سہیل آفریدی، فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 26 نومبر کی دھمکیوں اور دباؤ کی سیاست جاری رہی تو اس کا سخت جواب ملے گا اور بدمعاشی کی گئی تو گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔

ان کے مطابق واحد راستہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے رجوع کیا جائے، کیونکہ بڑے فیصلوں کی چابی صدر زرداری کے پاس ہی ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو گورنر راج ’’ایک امکان‘‘ نہیں بلکہ ’’ایک حقیقت‘‘ بن سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں، لیکن اگر کوئی اور نام سامنے آتا ہے تو وہ سیاسی نوعیت کا نہیں ہونا چاہیے۔

واوڈا نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی امید لگائے بیٹھے ہیں تو یہ بے کار کوشش ہے, دیوار سے سر ٹکراتے رہیں، دیوار نہ بدلے گی نہ کچھ حاصل ہوگا۔

Related Posts