کیا مسافروں کو ناجائز طریقے سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے؟ ایف آئی اے کا موقف آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور، فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہ مسافر آف لوڈ کیے جاتے ہیں جن کے پاس ضروری دستاویزات موجود نہیں ہوں یا جن دستاویزات پر اعتراض ہو۔

لاہور زون کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ 60 سے 70 ہزار مسافر مختلف ائیرپورٹس کے ذریعے بیرون ملک جاتے ہیں اور تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر مکمل تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی شرح محض 0.6 فیصد ہے اور یہ لوگ مطلوبہ ایس او پیز پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ڈی پورٹ کیے جاتے ہیں۔

محمد علی ضیاء نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد پروپیگینڈا کر رہے ہیں اور اس سے ملکی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے مسلسل بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی رہنمائی فراہم کر رہا ہے اور سبز پاسپورٹ کے وقار کو دنیا میں بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

Related Posts