فیصل آباد: رضا آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں کو چھیڑنے والے ملزم کا سافٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا۔ سی سی ڈی کی کارروائی کے بعد ملزم عبدالوہاب ولد عبداللطیف نے عبرتناک انجام کے بعد معافی مانگ لی۔
ملزم نے اپنے اعترافی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ رضا آباد کا رہائشی ہے اور چند روز قبل اس نے بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔
سی سی ڈی نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی، جس کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔
🚨سی سی ڈی فیصل آباد کا شکریہ،،،
رضا آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں کو چھیڑنے والےکا سافٹ وئیر اپڈیٹ ہوگیا 👇۔۔۔ pic.twitter.com/T3UNAFnfHh— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) October 21, 2025
ملزم کے بقول، اس کا بازو اور انگلیاں ٹوٹ گئیں۔ بعد ازاں سی سی ڈی نے اس کا علاج کروایا اور اسے اصلاح کا راستہ دکھایا۔
عبدالوہاب نے ویڈیو میں کہا کہ میں بچیوں، ان کے والدین اور پورے معاشرے سے معافی مانگتا ہوں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کروں گا۔
رضا آباد واقعے کی ویڈیو سی سی ڈی کی اصلاحی کارروائیوں کی ایک مثال ہے جس میں مجرم کو نہ صرف سزا بلکہ توبہ کا موقع بھی دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








