معروف بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ کو حال ہی میں اسپتال میں داخل کیا گیا، جس کی اطلاع خود اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی تھی تاہم یہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی۔
Chitrangda Singh admitted to the hospital, actress shares post about coming back soon#ChitrangdaSingh #Bollywood #Actress https://t.co/nXRPaEGHsW
— Masala! (@masalauae) October 22, 2025
پوسٹ میں چترانگدا سنگھ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، جہاں ان کے ہاتھ میں میڈیکل ڈرِپ لگی ہوئی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی اور جلد ہی دوبارہ دوڑتی نظر آئیں گی۔
اگرچہ اداکارہ نے اپنی بیماری یا اسپتال میں داخلے کی وجہ ظاہر نہیں کی مگر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
Chitrangda Singh shares picture from hospital: ‘Hoping to be back running like a hare soon’ https://t.co/ZpkqJRuYvA#ChitrangdaSingh #BollywoodNews #Housefull5 #BattleOfGalwan #BollywoodUpdates #CelebrityNews #BollywoodActress #ChitrangdaSinghUpdate #EntertainmentNews…
— HSBawa (@HSBawa_Official) October 21, 2025
چترانگدا سنگھ اس وقت اپنی چند بڑی فلموں پر کام کر رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں ’ہاؤس فل 5‘ میں نظر آئیں جبکہ ان کی اگلی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ میں وہ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ایک جنگی ڈرامہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








