کیا آپ نے دیکھی ارشدیپ کی میری باگو ویڈیو؟ بھارت میں ٹرینڈ نے مچا دی دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی جوڑا میری باگو جو سوشل میڈیا کے لیے دلچسپ و مزاحیہ ویڈیوز بنانے کے حوالے سے مشہور ہوا تھا اب اس کی شہرت پاکستان سے بھارت تک پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والا میری باگو کا ٹرینڈ اب سرحد پار بھارت میں بھی مقبول ہورہا ہے جہاں بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے بھی اس ٹرینڈ پر ویڈیو بنا کر حصہ لیا ہے جس کے بعد یہ ٹرینڈ مزید وائرل ہو رہا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس پر ویڈیوز بنا کر دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔

میری باگو کے نام سے سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی بدولت بہت جلد شہرت حاصل کی خاص طور پر وہ ویڈیو جس میں نادیہ اپنے شوہر کی ہر بات کا جواب صرف جی جی کہہ کر دیتی ہیں۔ ان کی سادگی اور انداز نے بہت سے لوگوں کو محظوظ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی جوڑے میری باگو کے حوالے سے خبر گردش کررہی تھی کہ جوڑی میں شامل خاتون نادیہ دراصل ایک مرد ہیں تاہم مداحوں کی رائے اس معاملے پر تقسیم ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ جوڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دوسروں کو ان کی ذاتی زندگی میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ خود کو جو بھی سمجھتی ہیں وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہمیں صرف ان کی ویڈیوز انجوائے کرنی چاہییں جبکہ دوسری جانب کچھ افراد نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو وہ خود کو دھوکہ کھایا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

Related Posts