لاک ڈاؤن کے باعث مدرسہ فیض الاسلام کا یتیم خا نہ مالی مشکلات کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے باعث مدرسہ فیض الاسلام کا یتیم خا نہ مالی مشکلات کا شکار
لاک ڈاؤن کے باعث مدرسہ فیض الاسلام کا یتیم خا نہ مالی مشکلات کا شکار

راولپنڈی:کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں انجمن فیض الاسلام کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے بے سہارا بچے اپنی رہائش طعام اور تعلیم و تربیت کے اخراجات کے لیے مخیر لوگوں کے فراخدلانہ تعاون کے منتظر ہیں۔

انجمن کے سیکریٹری نشرواشاعت محمد بدر منیر نے لوگوں سے فوری ادارے کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن فیض الاسلام کو کوئی امداد نہیں دیتا اور 20کروڑ روپے کے لگ بھگ اس کا سالانہ بجٹ ہے جو مخیر لوگوں کے عطیات زکوٰۃ اور صدقات سے پورا ہوتا ہے۔

انجمن فیض الاسلام فیض آباد ٹرنک بازار مرکز نیو کیمپس مندرہ اور دیگر مراکز میں روزانہ کی بنیاد پر وصول ہوتی ہے مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے عطیات کی وصولی کا یہ سلسلہ منقطع ہوا پڑا ہے،ادارے کے روزمرہ کے اخراجات بچوں کے قیام و طعام کا بندوبست اور ملازمین کی تنخواہیں روز موصول ہونے والی آمدنی کی مرہون منت تھی۔

جس میں رکاوٹ پڑنے کے باعث شدید مشکلات درپیش ہیں،ایسے حالات میں مخیر لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ زکوۃ صدقات اور خیرات کی مد میں فوری طور پر پر انجمن فیض الاسلام کی معاونت کرے اور اسے مالی بحران سے باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خود کوئی خود ادارے کے مراکز تک نہیں آ سکتا تا تو وہ فیض آباد کے ٹیلیفون نمبرز 051-4575687—-0345-4422888پر رابطہ کرکے انجمن کے نمائندوں کو اپنے گھر یا کسی بھی سہولت والی جگہ بلا کر عطیات دے سکتا ہے یہ عطیات رسید دے کر وصول کئے جائیں گے۔

Related Posts