کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنا ئے جائیں‘آصف اکرام

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنا ئے جائیں‘آصف اکرام
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنا ئے جائیں‘آصف اکرام

کراچی:منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، آصف اکرام کی ہدایت پر سے بچاؤ کے سلسلے ضلع ملیر، شرقی اور جنوبی کے علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام جاری ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر آپریشن،طارق نظامانی کی زیرِ نگرانی ضلع شرقی میں دھوراجی، غازی صلاح الدین روڈ، آغا خان روڈ،نیو ٹاؤن اسٹیشن، آدم جی نگر، نیشنل اسٹیڈیم، ضلع جنوبی میں نشترروڈ،چاکیواڑہ روڈ، محراب خان عیسیٰ خان روڈ، مرزا آدم خان روڈ، ضلع ملیر میں کمرشل ایریاز، داؤد چورنگی، قائدآباد، معین آباد مارکیٹ، خداداد روڈ، ملیر 15، غازی داؤد بوہری و دیگر علاقوں میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام واٹر باؤزر(پانی کے ٹینکر)کے ذریعے کلورین کے پانی کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے تحت دیگر اقدامات میں شہر میں لگائے گئے کیمپوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ترغیب دی جارہی ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔

ایک دوسرے کے تعاون سے ہم ان حالات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور عوامی آگاہی اور کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسکے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنا ئے جائیں۔

تمام متعلقہ افسران، چائنیز کمپنیز، مقامی ٹھیکیدار اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔دریں اثناء انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اآگاہی کے لئے یونین کونسل کے ممبران سے کوآرڈینیشن رکھیں۔انہوں نے افسران و عملے کو ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہاتھ بار بار دھونے اور سینی ٹائزر کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Posts