دم کرنے کے بہانے خاتون کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے والا جعلی عامل پکڑا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

راولپنڈی کی وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میں دم کروانے گئی تو مذکورہ شخص نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ جس کے بعد وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی راول نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

Related Posts