ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، فخر زمان کے 2 میچز کھیلنے پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

فخر زمان
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر اور پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کیلئے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث 2 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی نے بال ٹیمپرنگ کے باعث پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ایک میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ بال ٹیمپرنگ پر فخر زمان کو بطور کھلاڑی 2 میچز کیلئے معطل کردیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو لیول 3 پر قصور وار پایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کے خلاف بال ٹیمپرنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوئی تھی۔میچ ریفری نے فخر زمان کے خلاف فیصلہ کیس کی سماعت کے بعد سنایا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث فخر زمان پر سنگین پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کے تحت اب فخر زمان پی ایس ایل کے ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے جس کا پی ایس ایل 11 کے دوران لاہور قلندرز کو بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

Related Posts