فخر زمان کی دھواں دھار سنچری، قلندرز نے کوئٹہ کو 198رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فخر زمان
جارح مزاج بیٹر فخر زمان، فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ چارتھ آسالنکا نے 31 اور ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts