ڈرامہ سیریل لاپتہ کی فلک گھریلو تشدد کے خلاف ڈٹ گئی، سوشل میڈیا صارفین کا خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل لاپتہ کی فلک گھریلو تشدد کے خلاف ڈٹ گئی، سوشل میڈیا صارفین کا خراجِ تحسین
ڈرامہ سیریل لاپتہ کی فلک گھریلو تشدد کے خلاف ڈٹ گئی، سوشل میڈیا صارفین کا خراجِ تحسین

ڈرامہ سیریل لاپتہ کی تازہ ترین قسط مداحوں کے دل میں اتر گئی، فلک نے گھریلو تشدد کے خلاف ڈٹ کر پاکستانی ڈرامے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے فلک کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل لاپتہ میں فلک کا کردار سارہ خان نے ادا کیا ہے۔ گوہر رشید دانیال کے کردار میں اداکاری کرتے نظر آئے جو اپنی بیوی کو تھپڑ مار دیتے ہیں۔فلک دانیال کو تھپڑ کے جواب میں ایک اور تھپڑ رسید کرتی ہے جسے گھریلو تشدد کے خاتمے کا اعلان قرار دیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلک نے دانیال کو صرف تھپڑ نہیں مارا بلکہ یہ تنبیہہ بھی کی ہے کہ اگر دوبارہ مجھے تھپڑ مارنے کی غلطی کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ ڈرامہ سیریل لاپتہ کا یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی صورت میں مداحوں کے دل میں اتر گیا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی ڈرامے کی تاریخ کا بہترین سین قرار دیا جاسکتا ہے جب ایک لڑکی گھریلو تشدد کے خلاف کھڑی ہوتی ہے اور اپنے خاوند کے تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دینے کی ہمت پیدا کرلیتی ہے اور پھر اسے جتاتی ہے کہ اگر دوبارہ ایسا کیا تو پھر جواب ملے گا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جس طریقے سے فلک نے دانیال کو تھپڑ کے جواب میں تھپڑ مارا، وہ مجھے بے حد اچھا لگا۔ ہم اپنے ڈراموں میں شاذ و نادر ہی ایسے سین دیکھتے ہیں۔ ہمیشہ مرد ہی ہاتھ اٹھاتا نظر آتا ہے۔ عورت صرف مار کھانے والی بن کر رہ جاتی ہے۔ 

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ لڑکی کا ہاتھ اٹھانا بد تمیزی نہیں بلکہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہونا ہے۔ اگر حقیقت میں بھی گھریلو خواتین ہر روز ہوتے ہوئے ظلم کے خلاف اسی طرح اٹھ کر کھڑی ہوجائیں تو ملک بھر میں گھریلو تشدد کم ہوتے ہوتے ختم ہوجائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے نئے اشتہار میں پائلٹ بن کر مداحوں کے دل جیت لیے

Related Posts