پاکستان میں سوشل میڈیا پر فیملی وی لاگنگ کے نام پر پھیلتی ہوئی بے حیائی اور غیر اخلاقی حرکات نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے جس کے بعد ایک ویڈیو نے انتہائی غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو خاتون کے پاؤں چومتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے دیکھ کر صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور اسے اخلاقی اقدار کی تضحیک قرار دیا۔
آج کل فیملی ویلاگنگ کے نام پر جو کچھ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے، وہ واقعی افسوسناک ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ ایک مرد اپنی غیرت کیسے اتار کر رکھ دیتا ہے۔ کبھی کوئی بیوی کے پاؤں چوم کر ویوز لے رہا ہے، تو کبھی کوئی اپنی بیوی کے ساتھ بیڈ روم کی شرارتیں ویڈیو بنا کر عوام کے سامنے پیش کر رہا… pic.twitter.com/AHp8tFafNH
— Nadia Malik (@nm_webstudio) November 9, 2025
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حالیہ برسوں میں فیملی وی لاگنگ کے رجحان میں تیزی آئی ہے لیکن اس کے ساتھ ایسے مناظر کا بڑھتا ہوا استعمال بھی دیکھنے میں آ رہا ہے جو معاشرتی اخلاقیات، پردہ اور خاندانی اقدار کے خلاف سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی کسی کا بیٹا ہوگا یہ بھی کسی کا بھائی ہوگا لعنت ایسے بیٹے اور ایسے بھائی پر اور ایسے گھٹیا شوہر پر اللہ جیسی عورتیں ہوتی ہیں اس کو ویسے ہی شوہر دیتا ہے
— Nazia Ali (@Sarayousafali) November 9, 2025
بعض افراد اپنی بیویوں کے ساتھ انتہائی نجی لمحے صرف ویوز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ کبھی شوہر بیوی کے پاؤں چوم کر ویڈیو بنا رہا ہے، تو کبھی شادی کے بعد بیڈ روم کے مناظر کو کنٹینٹ بنا کر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
نہ صرف مرد، بلکہ خواتین بھی اسی دوڑ میں پیچھے نہیں رہیں۔ سوشل میڈیا پر سہاگ رات کے بعد کیے جانے والے کلپس، ڈلیوری کے مکمل ویلاگز اور خاندان کے انتہائی نجی معاملات کو ویڈیوز کی شکل میں عوام تک پہنچانے نے معاشرتی حدود کی تباہی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ شہرت کے پیچھے بھاگتے ہوئے اخلاقی قدریں پس منظر میں چلی گئی ہیں اور خاندانی نجی زندگی مارکیٹ کے ویوز کی نذر ہو رہی ہے۔
یہ ہمارا معاشرہ آخر کس طرف چل پڑا ہے۔یہ ایک ٹک ٹاکرکو دیکھ کر ایک نوجوان لڑکی کی غیرہوتی حالت ہے۔ٹک ٹاکربھی اسکو گلے لگا کر حوصلہ دے رہا ہے اور مان نہلے پر دہلا بیٹی کو کہ رہی ہے کہ حوصلہ پکڑو اسطرح تو تمھاری فوٹو ہی اچھی نہیں آئے گی۔
مائیں جب ایسی ہونگی تو اولاد کا تو اللہ حافظ pic.twitter.com/8fpf6OOOSO— PakistaniPeeps🇵🇰 (@pakistanipeeeps) January 6, 2025
دوسری جانب شہریوں کے تبصروں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا۔ ایک صارف نے کہا کہ پیسہ پاکستان میں پتہ نہیں کیا کروا رہا ہے، اچھے خاصے لوگ ننگے ہو رہے ہیں اور گھر کی خواتین کو ننگا کر رہے ہیں ۔
کئی صارفین نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ کچھ افراد نجی لمحات کو محض کنٹینٹ بنا کر اخلاقی حدیں عبور کر رہے ہیں۔ ایک اور ردِعمل میں کہا گیا کہ صرف فرق یہ ہے کہ یہ شخص کیمرے کے سامنے کر رہا ہے، باقی سب کمرے کے اندر ۔
سوشل ماہرین کے مطابق یہ رجحان معاشرتی بگاڑ اور سوشل میڈیا کی بے لگام دوڑ کا نتیجہ ہے، جس نے خاندانی اقدار اور پردے کے تصور کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
عوام نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اخلاقی حدود سے تجاوز کرنے والے مواد کے خلاف مؤثر ضابطہ کاری کی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








