معروف ہالی ووڈ ادا کار نے خود کشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہالی ووڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے معروف اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت حاصل کرنے والے جیسن مینجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم فیئر ایورڈز میں گووندا کی تعریف کیوں کی؟ پاکستانی صحافی نے فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی بنیادی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

Related Posts