فلم فیئر ایورڈز میں گووندا کی تعریف کیوں کی؟ پاکستانی صحافی نے فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم فیئر ایورڈز میں گووندا کی تعریف کیوں کی؟ پاکستانی صحافی نے فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فلم فیئر ایورڈز میں گووندا کی تعریف کیوں کی؟ پاکستانی صحافی نے فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافی صادق سلیم نے فلم فیئرمڈل ایسٹ ایواڑدز کی تقریب میں بھارتی اداکاروں کی تعریف کرنے پر فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں صادق سلیم نے فہد مصطفیٰ کانام لیے بغیر کہا کہ اتنے بڑے پلیٹ فارمز پر پاکستانی اداکاروں کو سوچ سمجھ کر تقریر کرنی چاہیئے ناکہ کسی کا مداح بن کر،انھیں اپنے ذہن میں یہ رکھ کر تقریر دینی چاہیئے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اسے حاصل کیا ہے ناکہ کسی نے اُن پر ترس کھایا ہے۔

May be an image of 2 people, beard and text that says "sadiidas Dubai At such platforms, our stars should give their winning speech wisely. They are being awarded because they have earned it. a favour. Instead of talking about Pakistani industry taking major turn with Mola Jutt and creating global impact with films like Joy land, they are all behaving like fan boys!"

انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز پر پاکستانی اداکاروں کو اپنی مقامی فلموں اور انڈسٹری کو فروغ دینےکیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فہد مصطفیٰ نے دبئی میں ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا تھا کہ چاہے پاکستانی فلم فیئر ہو یا بھارتی فلم فیئر کے اسٹیج پر کھڑے ہونا ہو دونوں ہی بہت بڑے اعزاز کی بات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا شوبز انڈسٹری میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے؟

اُنہوں نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے حوالے سے کہا کہ ابھی کچھ دیر پہلے سجل نے یہاں کھڑے ہوکر اپنے جذبات کا بہت زبردست انداز میں اظہار کیا۔

فہد مصطفیٰ نےایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتایا کہ میں نے اداکار بننے کا فیصلہ بھارتی اداکار گووندا سے متاثر ہوکر کیا تھا۔

انہوں نے تقریب میں موجود گووندا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سر میں آپ کا مداح ہوں اور میں ہمیشہ یہ سوچتا تھا کہ جب بھی اداکاری کرنی ہے آپ کے جیسی ہی کرنی ہے۔

Related Posts