پولیس کو کارروائی کے دوران ایک مضافاتی علاقے سے ویشالی بلسارا کی گاڑی کی موجودگی کی اطلاع ملی، ویشالی کی لاش بھی گاڑی ہی میں تھی۔
لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ ویشالی بلسارا کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قتل، رقم کے لین دین،گھریلو جھگڑے یا تعلقات سمیت سبھی پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے لیکن تاحال قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
حکام نے تحقیقات کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز حاصل کرلی گئی ہیں۔
ویشالی اور ہریش کی شادی 2011 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ وہ ہریش کی دوسری بیوی تھی۔ ہریش اور ویشالی اپنے بچوں اور والدین کے ساتھ ولساڑ رہتے تھے۔ ویشالی اپنے شوہر کے ساتھ گجرات اور آس پاس کے شہروں میں شو کرتی تھیں۔