کورولس عثمان، بامسی بے کی شہادت نے مداحوں کو بھی رلادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

fans mourns death of Bamsi Bey

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی اور کورولس عثمان میں شاندار اداکاری سے مداحوں کو ہنسانے والے بامسی بے کی شہادت پر مداح پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔

ارطغرل غازی کے پہلے سیزن میں مرکزی ہیرو کے معتمد خاص کے طور پر سامنے آنے والے بامسی بے ارطغرل غازی کے تمام سیزن میں مداحوں کو اپنی بے ساختہ اداکاری اور مزاحیہ جملوں سے ہنساتے رہے اور ارطغرل غازی اور پھر ان کے بیٹے عثمان کے ساتھ آخری دم تک وفاداری کے ساتھ ڈٹے کر تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے رہے۔

ارطغرل غازی اور کورولس عثمان کی کئی اقساط میں ان پر جان لیوا حملے ہوئے لیکن وہ ہمیشہ زخموں کو شکست دیکر دوبارہ اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ لڑتے دکھائی دیئے۔

کورولس عثمان کے دوسرے سیزن کی 60 قسط میں بامسی بے منگولوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کرتے دکھائی دیئے جس پر ہیرو عثمان اور ان کے ساتھ شدید غمزدہ نظر آئے۔


 

ڈرامہ میں اپنے پسندیدہ کردار کی موت دیکھ کر مداحوں کو بھی شدید صدمہ پہنچا اور بامسی بے کے مداح شہادت پر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔

مزید پڑھیں:عثمان غازی اور بالا خاتون کی مبادکباد نے عید کا لطف دوبالا کردیا

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ سال رمضان میں ارطغرل غازی پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ارطغرل غازی اور کورولس عثمان قومی ٹی وی پر اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جسے پورے ملک میں بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

Related Posts