پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پلیئرز کی آکشن پاکستانی روپوں میں ہوگی۔ کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ میں خریدا جا سکے گا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا موڑ، سیزن 11 میں پلیئر آکشن کی منظوری، جانئے یہ نظام کیا ہے؟
ٹیم اسکواڈ ارکان کی تعداد 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 مقرر کی گئی ہے جن میں غیرملکی کھلاڑی پانچ سے سات تک رکھے جاسکیں گے جبکہ ہر ٹیم میں تین یا چار غیر ملکی کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ ہوسکیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








