آج سے ملک کے اِن علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہوگا، موسمیات نے آگاہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

برفباری، علامتی فوٹو

پاکستان بھر میں سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے اور کئی علاقوں میں جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گر چکا ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے، برف باری اور بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج داخل ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس سے آج رات سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

لانینا سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت! پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہائیوں بعد برفباری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سسٹم کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

نیا سسٹم ملک میں داخل، کن کن علاقوں میں شدید بارشیں اور برفباری ہوگی، رپورٹ

مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش اوربرف باری ہوسکتی ہے۔ 25 سے 26 جنوری کے دوران سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Related Posts