مسافروں کیلئے تیز امیگریشن، تین اہم ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا منصوبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) نے ملک کے تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ای-گیٹس نصب کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد امیگریشن عمل کو تیز اور سہل بنانا ہے ۔

اس منصوبے کے تحت تقریباً 100 ای-گیٹس نصب کیے جائیں گے، جو آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے جدید مصنوعی ذہانت (AI) اور بائیو میٹرک نظام کے ذریعے پاسپورٹ اور شناخت کی تصدیق کریں گے۔ منصوبے کا آغاز گزشتہ سال ستمبر میں ہوا اور اسے دو سالوں میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

گلی ڈیل کیلیے ایک جرمن ماہرین کی ٹیم نے بنیادی ڈیزائن تیار کیا جبکہ پاکستان میں ایم 2 پی کنسلٹنٹ کے نمائندوں نے پی اے اے کے حکام کے ساتھ مشترکہ ورکشاپ میں شراکت کی۔ اس اجلاس میں ایف ائی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی شامل رکھا گیا۔

پراجیکٹ کے عمل میں ڈیوٹی اور آپریشن کی حکمت عملی طے کی گئی، جس میں آئی سی اے او کے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے اصول بھی شامل ہیں ۔ اسلام آباد اور لاہور کے ایئرپورٹس پر سائٹس کے جائزے مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی جائزہ عمل میں ہے ۔

ای-گیٹ سسٹم کا مقصد امیگریشن کے روایتی طریقوں میں وقت کی بچت، سکیورٹی میں بہتری اور مسافروں کی سہولت ہے۔ اس سے نہ صرف لمبی قطاروں کا خاتمہ ہوگا بلکہ ہوائی اڈوں کی بین الاقوامی حیثیت میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔

پی آے اے کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام جدید ہوائی اڈوں کی سہولتوں کو عالمی عیار پر لے جانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور یہ منصوبہ اگلے برسوں میں پاکستان کی فضائی مسافروں سے متعلق خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔

Related Posts