دو بچوں کا باپ عورت نکلا، بیوی کا عدالت سے رجوع، سخت مطالبہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دو بچوں کا باپ عورت نکلا
(فوٹو: پکسابے)

دو بچوں کا باپ عورت نکلا، جس پر بیوی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ہرجانے کا مطالبہ کردیا۔ حیران کن طور پر یہ واقعہ شادی کے تقریباً 7سال بعد پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حیرت انگیز لیکن افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 بچوں کے باپ نے چپکے سے اپنی جنس تبدیل کروائی اور مرد سے خاتون بن گیا لیکن اس کا پتہ خاتون کو شادی کے 7سال بعد چلا۔

اس سنگین دھوکے پر خاتون عدالت پہنچی اور شوہر سے ہرجانے کا مطالبہ کردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری دو بیٹیاں ہیں اور شوہر دہلی میں اچھی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر کام کرتا تھا۔ 2 سال پہلے دہلی جا کر اس نے اپنی جنس تبدیل کروالی لیکن کسی کچھ نہیں بتایا۔

حال ہی میں سامنے آنے والی طبی دستاویزات سے خاتون کو پتہ چلا کہ ان کا شوہر خاتون بن گیا ہے۔ ملزم نے شادی کے بعد سے ہی معمول سے ہٹ کر رویہ اختیار کیا اور مارپیٹ، اور ذہنی و جسمانی ہراسگی کا عمل جاری رکھا۔ اپنے دوستوں سے تعلقات رکھتا اور مجھے بھی مجبور کرتا تھا۔

خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال اسے بے رحمی سے مارپیٹ کرکے گھر سے نکال دیا لیکن اس کی حقیقت سامنے آنے پر خاتون عدالت جا پہنچی، جس کا کہنا ہے کہ شوہر کے خاتون بننے کے فیصلے نے اس کی ازدواجی زندگی برباد کردی اور معصوم بیٹیوں کے مستقبل کو بھی تباہ کردیا ہے۔

Related Posts