عمیری ویڈیو لیک اسکینڈل: میرا دل پھٹ جائے گا۔ خاتون کے والد کا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمیری لیک
(فوٹو: آن لائن)

عمیری ویڈیو لیک اسکینڈل میں نیا موڑ سامنے آگیا، خاتون کے شوہر آفتاب جمیل نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر حلفیہ بیان دے دیا ہے۔خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ میں اپنی ہی بیٹی کی ویڈیو نہیں دیکھ سکا اور مجھے لگا کہ میرا دل پھٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمیری لیک کی مرکزی کردار خاتون کے شوہر نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس واقعے کے جو ثبوت و شواہد دئیے اور ویڈیوز دیں، ان سب کو آپ چیک کرسکتے ہیں اور اپنی مرضی سے ان کی تصدیق بھی کروا سکتے ہیں۔ وہ سب بالکل درست ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں خاتون کے والد نے کہا کہ میں نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو مجھ سے اپنی ہی بیٹی کی ویڈیو نہیں دیکھی گئی اور میرا سینہ پھٹنے لگا اور مجھ سے یہ برداشت ہی نہیں ہوا جبکہ یہ ویڈیو اسی گھر میں بنائی گئی۔والد نے الزام عائد کیا کہ خاتون کو بلیک میل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمیری لیک اسکینڈل کی مرکزی کردار خاتون سے مختلف سخت سوالات کیے گئے۔ خاتون اینکر نے پوچھا کہ ویڈیو کیسے ریکارڈ کی؟ موبائل کس نے پکڑا ہوا تھا؟ خاتون نے کہا کہ موبائل رکھا ہوا تھا، جس پر خاتون نے حقائق چھپانے کی کوشش کی، تاہم آخر میں خاتون نے تسلیم کیا کہ موبائل فون کو کسی نے پکڑ رکھا تھا۔

عمیری ویڈیو لیک کیا ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مبینہ نازیبا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جسے صارفین عمیری لیک ویڈیو کا نام دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تقریباً 7 منٹ 11 سیکنڈ کی بتائی گئی اور اس میں ایک نوجوان شخص جسے عمیری کہا جا رہا ہے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ازواجی عمل میں ملوث نظر آیا۔

ویڈیو کے کلپس ایکس پر پارٹس میں شیئر کیے جا رہے ہیں جہاں ایک شادی شدہ خاتون نشے کی حالت میں عمیری نامی شخص سے غیر قانونی طور پر ازواجی عمل میں مصروف ہے جبکہ اس دوران خاتون عمیری نامی شخص سے سے بار بار نکاح کرنے کی بات کرتی نظر آتی ہے۔

خاتون شدید غصے کی حالت میں اپنے شوہر، والدین اور بھائیوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کی شادی ایک ایسے شخص سے کروائی گئی جو اس کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔ ویڈیو میں خاتون کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو بنا کر میرے بھائیوں اور والد کو بھیج دو جبکہ عمیری کا جواب ہے کہ اگر سرمایہ ہوتا تو دو سال پہلے نکاح کر لیتا۔

Related Posts