عمیری ویڈیو لیک: خاتون نے کہا مجھے زہر لادو، میں اسے کچھ نہ کہہ سکا۔بھائی کا بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمیری ویڈیو لیک
(فوٹو: آن لائن)

عمیری ویڈیو لیک اسکینڈل میں نیا موڑ سامنے آگیا، خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ جب میں نے لیک ویڈیو کے متعلق بہن سے بات کی تو خاتون نے کہا کہ مجھے زہر لادو، اس پر میں اسے کچھ نہیں کہہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق عمیری لیک کی مرکزی کردار خاتون کے شوہر نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس واقعے کے جو ثبوت و شواہد دئیے اور ویڈیوز دیں، ان سب کو آپ چیک کرسکتے ہیں اور اپنی مرضی سے ان کی تصدیق بھی کروا سکتے ہیں۔ وہ سب بالکل درست ہیں۔

سوشل میڈیا پر عمیری لیک اسکینڈل کی مرکزی کردار خاتون سے مختلف سخت سوالات کیے گئے۔ خاتون اینکر نے پوچھا کہ ویڈیو کیسے ریکارڈ کی؟ موبائل کس نے پکڑا ہوا تھا؟ خاتون نے کہا کہ موبائل رکھا ہوا تھا، جس پر خاتون نے حقائق چھپانے کی کوشش کی، تاہم آخر میں خاتون نے تسلیم کیا کہ موبائل فون کو کسی نے پکڑ رکھا تھا۔

ایک اور ویڈیو میں خاتون کے بھائی نے بتایا کہ میں نے اڈے پر جا کر ایک لڑکے سے اپنی بہن کی ویڈیو حاصل کی۔ ویڈیو کو واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا گیا۔ جب بہن سے پوچھا تو اس نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، یا پھر مجھے زہر لا دو۔ میں مر جاؤں گی۔ میرا دل موم کا بنا ہوا ہے۔ میں اس کو کچھ نہیں کہہ سکا۔

عمیری ویڈیو لیک کیا ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مبینہ نازیبا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جسے صارفین عمیری لیک ویڈیو کا نام دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تقریباً 7 منٹ 11 سیکنڈ کی بتائی گئی اور اس میں ایک نوجوان شخص جسے عمیری کہا جا رہا ہے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ازواجی عمل میں ملوث نظر آیا۔

ویڈیو کے کلپس ایکس پر پارٹس میں شیئر کیے جا رہے ہیں جہاں ایک شادی شدہ خاتون نشے کی حالت میں عمیری نامی شخص سے غیر قانونی طور پر ازواجی عمل میں مصروف ہے جبکہ اس دوران خاتون عمیری نامی شخص سے سے بار بار نکاح کرنے کی بات کرتی نظر آتی ہے۔

خاتون شدید غصے کی حالت میں اپنے شوہر، والدین اور بھائیوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کی شادی ایک ایسے شخص سے کروائی گئی جو اس کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔ ویڈیو میں خاتون کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو بنا کر میرے بھائیوں اور والد کو بھیج دو جبکہ عمیری کا جواب ہے کہ اگر سرمایہ ہوتا تو دو سال پہلے نکاح کر لیتا۔

Related Posts