کراچی: وزیر تعلیم سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن سے فری شپ ڈیٹا کی تصدیق پر شکایات کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد نجی اسکولز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سے فری شپ ڈیٹا کی تصدیق پر پرائیویٹ اسکولز کی شکایت کا فوری نوٹس وزیر تعلیم سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپشن نے لیا۔ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم اور چیئرمین سے ملاقات میں پرائیویٹ اسکولز کے تحفظات تسلیم کیے گئے ہیں۔
گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہےکہ وزیر تعلیم اور چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ سندھ کے کسی بھی ضلعے میں والدین اور اسکول انتظامیہ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ نجی اسکولز نے خدشات دور ہونے پر جمعہ 9جنوری کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
نجی اسکولز کی گرینڈ الائنس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بروز جمعہ 9جنوری کو سندھ کے تمام نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گرینڈ الائنس ایسوسی ایشن نے 9جنوری کو ہڑتال کی کال دی تھی اور احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








