گھنٹوں سپریم کورٹ کی عمارت میں پناہ لینے کے بعد باہر نکلتے ہی فواد چودھری گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔

فواد چوہدری 12 گھنٹے سے سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر موجود تھے اور وہ گرفتاری کے خدشے کے باعث سپریم کورٹ سے باہر نہیں آرہے تھے۔

سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی کارکنان سوشل میڈیا پر عائد پابندی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

پولیس نے فواد چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

فواد چوہدری کے مطابق فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے گھر گئے ہیں ان کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینےگئےہیں، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔

پولیس حکام نے سپریم کورٹ میں فواد چوہدری سے ملاقات بھی کی ہے۔

اس سے قبل فیصل چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کیلئے پولیس سپریم کورٹ میں موجود ہے۔

Related Posts