وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کیلئے دوسری کمپنی کا ڈیزائن منظور، فواد چوہدری کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کیلئے دوسری کمپنی کا ڈیزائن منظور، فواد چوہدری کی مبارکباد
وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کیلئے دوسری کمپنی کا ڈیزائن منظور، فواد چوہدری کی مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کیلئے دوسری کمپنی آلسنز کو ڈیزائن منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کیلئے کراچی سے دوسری کمپنی کے ڈیزائن کو منظور کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن کیلئے آلسنز کا ڈیزائن منظور کیا گیا۔ اگر پروڈکشن کی ایک اور لائن منظور ہوتی ہے تو پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کی اجازت دے دے گا۔ آلسنز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بجٹ کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔ای ایف پی

Related Posts