جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور نکل گئے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Chaudhry criticized JUI

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے،نہیں چھوڑنے چاہیے تھے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئے تھے) لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمائیت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

 

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن صاحب رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے مافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں میری کچھ عزت رہ جائے گی۔ پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی۔ ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا۔ اصلولاً انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا لیکن ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنان وایم این ایز کی رہائی کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا ہے کہ انتظامیہ نے ان کے ایم این ایز اور گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا ہے اس لئے انہیں احتجاج کی ضرورت نہیں ہے،کارکنان پرسکون رہیں۔

مزید پڑھیں:جے یو آئی ف کے متوقع احتجاج سے قبل اسلام آباد میں ریڈ زون اورڈی چوک سیل

انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے پورے ملک کو جام کر دیا جس سے انتظامیہ کو ہار ماننا پڑی اور پولیس نے آج صبح 4 بجے ان کے ایم این ایز اور کارکنوں کوذاتی ضمانتی مچلکے پر رہا کر دیا ہے۔

Related Posts