اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے، ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی مشاورت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فواد چوہدری جن کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان ہے کو تبدیل کرکے وزارت داخلہ کا قلمدان سوپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی خواہش ہے کہ ان کے پاس دونوں منسٹریاں ہونی چاہئیں، وزارت داخلہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی۔تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شیخ رشید کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر داخلہ بنانے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ان دنوں کابینہ میں تبدیلیوں موسم چل رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو نیاوزیر خزانہ تعینات کردیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔