وفاقی وزیر فواد چوہدری کا قومی سائنسدانوں پر اعتماد کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا قومی سائنسدانوں پر اعتماد کا اظہار
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا قومی سائنسدانوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانی سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اِن دنوں ہمیں دور بین سے چاند دیکھنے والے مولویوں کے ساتھ ساتھ ماڈرن جاہلوں سے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نام نہاد ماڈرن جاہل اِس بات پر بضد ہیں کہ پاکستانی سائنس دان سوائے غیر ملکی تحقیق کی نقول بنانے کے اور کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں کی صلاحیتوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ 

Related Posts