آئندہ 2 برسوں میں 40 کروڑ کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئندہ 2 برسوں میں 40 کروڑ کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری
آئندہ 2 برسوں میں 40 کروڑ کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آئندہ 2 برسوں میں 40 کروڑ ڈالر کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اگلے 2 پروگرام وزیرِ اعظم کی منظوری سے اگست کے دوران شروع کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا پہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ 40 کروڑ ڈالر کی برآمدات کو 2 سالوں میں 2 ارب ڈالر پر لے جاسکیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 40 کروڑ سے 2 ارب ڈالر تک جانے کیلئے پورے ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دینا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرا پروگرام 2 ایکڑ سے 12 ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے یہ فارمز چھوٹے کاشتکار کا طریقۂ کاشت ہی بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اِن شاء اللہ چھوٹے کاشتکار کا طریقۂ کاشت بدلنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فارمز ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کردیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگلے 4سے 5 ماہ بہت اہم، وزیر اعظم بڑے فیصلے کرینگے ، فواد چوہدری

Related Posts