ایف بی آر کا شارٹ فال 683ارب، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوسکا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف بی آر
(فوٹو: آن لائن)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ایک بار پھر ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے جہاں موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں شارٹ فال بڑھ کر 683ارب تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ  اپریل کے دوران ہی ٹیکس وصولی میں 73 ارب روپے کی کمی سامنے آئی۔ ریونیو میں مجموعی گروتھ 13 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گئی۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نظر ثانی شدہ تیکس ہدف 10ہزار 946ارب روپے رکھا گیا تھا۔

حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے تاحال 10 ہزار 263 ارب روپے تک ٹیکس جمع کیا ہے جبکہ  اپریل میں ایف بی آر نے 356 ارب روپے جمع کئے۔ ٹیکس وصولی کا ہدف ایک ہزار 29 ارب روپے رکھا گیا تھا۔اپریل کے دوران انکم ٹکس 446 ارب جبکہ سیلز ٹیکس 320ارب روپے جمع ہوا ہے۔

اس کے علاوہ  فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 65 ارب روپے ، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 125 ارب روپے جمع کیے گئے۔ ایف بی آر کا اصل سالانہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب رکھا گیا تھا۔ نظرثانی شدہ ہدف کم کر کے 13 ہزار 989 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

Related Posts