وفاقئ دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہِ دستور پر موجود عمارت خالی کرانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کانسٹیٹیوشن ایونیو پہنچ گئی۔پولیس کارروائی کے دوران عمارت میں موجود اپارٹمنٹس کے دروازے توڑ دئیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے پولیس کے ذریعے عمارت خالی کرانے کے احکامات دئیے گئے۔ ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ چند پولیس اہلکار عمارت کو آج شام تک خالی کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس عمارت کی لیز منسوخی کی درخواستیں بھی خارج کردی تھیں۔
سی ڈی اے نے 2005 میں 13 ایکڑ کی زمین لگژری ہوٹل کیلئے 99 سالہ لیز پر کمپنی کو دی تھی۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے یہ زمین بسم اللہ کمپنی کو الاٹ کی تھی لیکن بعد ازاں یہاں رہائشی اپارٹمنٹس بنائے گئے اور انکوائری سے بھی یہ ثابت ہوا تھا کہ رہائشی اپارٹمنٹس غیر قانونی تھے تاہم عدالت نے اسے ریگولرائز کردیا تھا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیز منسوخی کے خلاف درخواستیں خارج کردیں، اور پولیس کی بھاری نفری گزشتہ شب عمارت پر پہنچ گئی اور رہائشی افراد سے کہا گیا کہ یہ جگہ فوری طور پر خالی کریں اور کچھ اپارٹمنٹس کے دروازے بھی توڑے گئے۔رہائشی افراد سے کہا جارہا ہے کہ وہ آج شام تک عمارت کو خالی کردیں کیونکہ لیز منسوخ ہوچکی ہے، اس لیے وہ یہاں نہیں رہ سکتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








