سنتا جا شرماتا جا!۔ایف بی آر کے 196 ملازمین بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید

تازہ ترین

تازہ ترین

FBR to take action against 196 of its employees for taking BISP benefit

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کا انکشاف ہو اہے۔ایف بی آر نے 196 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر کے ملازمین بیواؤں اور مستحق خواتین کے نام پر بی آئی ایس پی سے فنڈز وصول کر رہے ہیں، ایف بی آر کے کے 196 ملازمین نے بی آئی ایس پی کا وظیفہ اپنی جیب میں ڈالا۔

مزید پڑھیں: بی آئی ایس پی کی بہتی گنگا میں غوطے کھانے والے 4 افسران برطرف

وظیفہ لینے والوں میں ایف بی آر کے گریڈ 16 کے 7 افسران، گریڈ 14 کے 2اور گریڈ 11 کے 10 ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ 7 ملازمین خود کو غریب اورمستحق ظاہر کر کے براہ راست وظیفہ لیتے رہے۔

189 ملازمین نے شوہر یا بیوی کے نام پر بی آئی ایس پی سے فنڈز حاصل کئے۔ ایف بی آر نے جعلی مستحق ملازمیں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔

Related Posts