اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کوسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

IHC stops NAB from putting Ishaq Dar's house on auction
IHC stops NAB from putting Ishaq Dar's house on auction

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیاہے۔ عدالت عالیہ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کا ضبط گھر واپس لینے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے 50 کروڑ روپے نقد اور جائیداد کی ریکوری کی، چیئرمین نیب

درخواست گزار کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اپنی اہلیہ کو دیاتھا جبکہ نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرکے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

Related Posts