ایرانی حملوں کا خوف، فٹبال اسٹار رونالڈو کا نجی طیارے میں سعودیہ سے فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

رونالڈو اپنے طیارے میں
رونالڈو اپنے طیارے میں، فائل فوٹو

ایرانی حملوں کے بعد کرسٹیانورونالڈو نے سعودی دارالحکومت ریاض چھوڑ دیا، نجی طیارے میں کہاں روانہ ہو گئے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد بین الاقوامی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً  1 بجے میڈرڈ پہنچا جبکہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے گزرا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ ہے، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

Related Posts