ایران جنگ کے حوالے سے معروف اسکالر جاوید غامدی کا مسلمانوں کے نام اہم پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

علامہ جاوید غامدی
جاوید احمد غامدی، فائل فوٹو

خطے کی موجودہ صورتحال پر معروف سکالر جاوید احمد غامدی کا مسلم اُمہ کے نام خصوصی ویڈیو پیغام آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اسکالر جاوید احمد غامدی  نے خطے کی موجودہ صورتحال پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میرے بارے میں سب لوگ جانتے ہیں کہ میں برسوں سے ایک ہی بات مسلمانوں کو کہہ رہا ہوں اور وہ یہ کہ ان کے ساتھ جو حادثہ پہلی جنگ عظیم کے موقع پر ہو گیا تھا وہ اس کے مضمرات کو سمجھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اتنی بڑی شکست کے بعد اُن (مسلمانوں) کے سب معاملات فاتحین کے سپرد ہو گئے اور یہ انہی کے فیصلے ہیں جن کے تحت اس وقت دنیا کا نظام چلایا جا رہا ہے۔

اس میں جو کچھ اللہ تعالیٰ کی عنایت اور کرم سے میسر آگیا ہے اس پر اس کا شکر ادا کریں اور اپنی تعمیر کے لیے سرگرم رہیں۔ خاموشی کے ساتھ اپنی تعمیر کریں۔  پھر وقت آ جاتا ہے کہ جس کے بعد  اللہ تعالیٰ کے  فیصلے آپ کے حق میں صادر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

 چنانچہ میں بارہا توجہ دلاتا رہا ہوں کہ پچھلی 2 صدیاں جو شکستوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہیں اس میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ہم اس سے سبق حاصل کریں اور اپنے لائحہ عمل کو بہتر کرنے کی سعی کریں۔

Related Posts