پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں سے تنگ آئی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک چالانوں کی بھرمار کے معاملے پر راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو مکمل پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہوگی۔
اُدھر اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے بھی ہڑتال حمایت اعلان کر دیا اور نائب صدر نے کہا کہ بھاری جرمانے ناقابل قبول مکمل ہڑتال کرینگے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








