اسٹرینجر تھنگز کی دھماکہ انٹری، سیزن 5 نے 5 دن میں نیٹ فلکس کے سارے ریکارڈ چکنا چور کر دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پوسٹر اسٹرینجر تھنگز

اسٹرینجر تھنگز سیزن 5 نے ریلیز ہوتے ہی نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی ہے۔ صرف پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز کے ساتھ یہ سال کی سب سے بڑی اور ہاٹ ریلیز بن گئی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سیزن 5 نے انگلش لینگویج کی کسی بھی سیریز کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

یہ دھماکے دار آغاز اسٹرینجر تھنگز کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ بھی بنا دیتا ہے۔ اس فہرست میں پہلے دو نمبر اب بھی کوریا کی سپر ہٹ Squid Game کے سیزن 2 اور 3 کے پاس ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیزن 5 کی اوپننگ پچھلے سیزن 4 کے مقابلے میں حیران کن طور پر 171 فیصد زیادہ رہی جو مداحوں کے غیر معمولی جوش اور انتظار کا واضح ثبوت ہے۔

ریلیز سے پہلے ہی Craze اس قدر بڑھ چکا تھا کہ نیٹ فلکس کی Top 10 لسٹ میں پہلی بار کسی ایک سیریز کے پانچوں سیزن ایک ساتھ شامل ہو گئے تھے۔

سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈز ریلیز ہو چکے ہیں، جبکہ مزید تین ایپی سوڈز کرسمس ڈے پر، اور گرینڈ فائنل نئے سال کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

نیٹ فلکس کی اس ہفتے کی ٹاپ لسٹ میں Kevin Hart کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ فلموں کی ریس میں Jingle Bell Heist نے 19.3 ملین ویوز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Related Posts