پنجاب کے علاقے تاندلیانوالہ میں شوہر کی زبان کاٹنے کے افسوسناک واقعے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے ہولناک واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی، مقدمے کے متن کے مطابق ارم رمضان نے گھریلو جھگڑے کے دوران دانتوں سے اپنے شوہر محمد ظہیر کی زبان کاٹ ڈالی، جس کے نتیجے میں ظہیر بولنے سے مکمل طور پر محروم ہوگیا۔
ابتدائی طور پر رشتہ داروں کی مداخلت کی وجہ سے متاثرہ شخص نے مقدمہ درج نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر جب یہ واقعہ سو شل میڈیا پر نمایاں ہوا تو معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچ گیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








