ہزاروں گاڑیاں، ہزاروں خریدار، سجنے والا ہے زبردست کار میلہ، رجسٹریشن سمیت تمام تفصیلات دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک ویلز

پاک ویلز کراچی میں اپنا معروف کار میلہ 7 دسمبر (اتوار) کو ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 4 اور بیرونی ایریا میں منعقد کر رہا ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی گاڑی فوری، مناسب قیمت پر اور براہِ راست اصل خریدار کو فروخت کرنا چاہتا ہے تو یہ ایونٹ اس کے لیے بہترین موقع سمجھا جا رہا ہے۔

کار میلہ ہر سال ہزاروں خریداروں اور بیچنے والوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ بیچنے والے اپنی گاڑیاں مخصوص پارکنگ ایریا میں کھڑی کرتے ہیں، خریدار انہیں موقع پر دیکھتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں اور سودے وہیں طے پاتے ہیں۔ اس طرح نہ اشتہار بازی کی جھنجھٹ رہتی ہے اور نہ ہی طویل انتظار گاڑی بیچنے اور خریدنے کا ایک سیدھا، تیز رفتار اور محفوظ طریقہ میسر آ جاتا ہے۔

ایونٹ کی تفصیلات کے مطابق میلہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
اپنی گاڑی فروخت کرنے کے خواہش مند افراد کو پہلے سے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ ویب فارم کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد پاک ویلز کا نمائندہ رابطہ کرے گا، جس کے بعد فیس کی ادائیگی بینک الفلاح کے اکاونٹ میں کی جائے گی۔ تصدیق کے بعد شرکاء کو ایک منفرد رجسٹریشن کوڈ واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق سیٹیں محدود ہیں، اس لیے جلد رجسٹریشن کی سختی سے سفارش کی گئی ہے۔ ایونٹ والے دن کی گئی ادائیگی اگر کنفرم نہ ہو تو قابلِ واپسی نہیں ہوگی۔

رجسٹریشن فیس ڈسکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل ہے:
1000cc تک کی گاڑیاں: 3000 روپے
2000cc تک کی گاڑیاں: 3500 روپے
2001cc اور اس سے بڑی گاڑیاں، بشمول SUV، کراس اوور، 4×4، جیپ، الیکٹرک، جرمن اور لگژری کاریں: 4000 روپے

پری رجسٹریشن کی آخری تاریخ جمعہ 5 دسمبر 2025 شام 6 بجے مقرر کی گئی ہے۔ اس وقت کے بعد تمام گاڑیوں کے لیے 5000 روپے فلیٹ ریٹ لاگو ہو گا، بشرطیکہ سلاٹ دستیاب ہوں۔

Related Posts