سول جج سید جہانزیب بخاری نے 26 اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انگریزی معاصر ڈان نیوز کے مطابق سول جج لاہور نے مزید کہا کہ وہ وہ آخری فرد ہوں گے جو آمریت کی حمایت کریں گے اور اعلیٰ عدلیہ کبھی ملک کے لیے باعث فخر نہیں بنی۔ ان کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انصاف برابری کی بنیاد پر فراہم کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے ان کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سید جہانزیب بخاری نے مسلسل غیر حاضری پر محکمانہ اور انضباطی کارروائی کے بعد استعفیٰ دیا۔
جج کی طویل غیر حاضری اور ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر انتظامی کمیٹی نے کارروائی کی، جس کے بعد جج نے مبینہ استعفیٰ سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ ہائی کورٹ میں اب تک رسمی طور پر استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








